دوسروں صوبوں میں حکومت جعلی یہاں اصلی، ترقی کیوں نہیں ہورہی؟ طالبہ کا سہیل آفریدی سے سوال

دوسروں صوبوں میں حکومت جعلی یہاں اصلی، ترقی کیوں نہیں ہورہی؟ طالبہ کا سہیل ...
دوسروں صوبوں میں حکومت جعلی یہاں اصلی، ترقی کیوں نہیں ہورہی؟ طالبہ کا سہیل آفریدی سے سوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے تقریب کے دوران طالبہ کا دلچسپ مکالمہ ہوا۔ 

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق  طالبہ نے سوال کیا جعلی حکومتیں ترقی کر رہی ہیں، کے پی اصلی حکومت میں بھی 13 سال سے کیوں پسماندہ ہو رہا ہے؟ آپ ادھر اُدھر کی باتیں کر رہے ہیں، بتائیں صوبے کو کیا دیا؟

 وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے طالبہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا تعلق ضرور اے این پی یا کسی دوسری پارٹی سے ہو گا۔

 طالبہ نے کہا کہ جتنی بھی ترقی ہوئی ہے، ایم پی اے اور ایم این اے کے گھروں میں ہوئی، صوبے میں جو کرپشن ہوئی ہے، اس کا آپ نے کیا کیا؟ دوسرے صوبوں سے ہمارے صوبے کا موازنہ کیا جائے کہ ہم نے کتنی ترقی کی ہے۔

 وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے صوبے کے نوجوانوں کو سوال کرنے کا شعور دیا، یہ شعور دیا کہ ایک بہن مجھ سے میری پالیسی پر سوال کر رہی ہیں، اے این پی کے دور میں بم دھماکے ہوتے تھے، این کے دور میں نشتر ہال بند تھا، ہم نے کھول دیا۔

 انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں لوگ سکولوں میں جانور باندھتے ہیں، سندھ میں آج بھی ہسپتالوں میں کتے گھوم رہے ہیں، پشاور میں ترقی آرہی ہے، 200 ارب روپے کی سکیمیں لے کر آرہے ہیں، قبائلی اضلاع میں ایک ہزار ارب روپے خرچ ہوں گے۔