سہیل آفریدی کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کیس کے نوٹس کے حوالے مطلع نہیں کیا گیا۔
وکیل بابر نواز نے کہا کہ بحث شروع کر دیتے ہیں، آج ہم دلائل دے دیتے ہیں۔ جبکہ وکیل علی بخاری نے کہا کہ میرے پاس کاغذ اور نہ ہی کوئی قلم ہے۔
سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔
