پاکستان کرسچین الائنس کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں تقریب, ذمہ دارانہ صحافت پر طاہر منیر طاہر سمیت چند صحافیوں کو اعزازی شیلڈز دی گئیں
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کرسچین الائنس، متحدہ عرب امارات کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد شارجہ کے ایک ریسٹورنٹ میں کیا گیا- جس میں پادری نعمان ستار، پادری عامر مسیح، ثانیہ ذیشان، برشنا کنول، رابن سوہترا ، بشارت مسیح، ثناء اعجاز، سمیر ڈیوڈ، پادری انیس مسیح، ڈیکن سہیل سنا ور، پادری عامر مسیح، ثانیہ ذیشان، برشنا مسیح، بشارت مسیح اور ویویانا پراپرٹیز کے CEO شیرون ملک نے شرکت کی- تقریب کا اہتمام پاکستان کرسچین الائنس کے صدر پادری جان قادر ، وائس پریذیڈنٹ شاہد پرویز، جنرل سیکرٹری پاسٹر نعمان ستار، ایڈ یشنل سیکرٹری ذیشان سلطان اور انفارمیشن سیکرٹری عظیم یونس نے کیا-تقریب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس PFUJ کے فاؤنڈر مدثر خوشنود، صدر خالد ملک، جنرل سیکریٹری انصر اکرم، پاکستان جرنلسٹ فورم PJF کے صدر طاہر منیر طاہر ، ایگزیکٹو ممبر خالد محمود گوندل اور راجہ محمد نصیر نے شرکت کی-
تقریب سے پادری جان قادر ، شاہد پرویز، پاسٹر نعمان ستار، ذیشان سلطان اور عظیم یونس نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ صحافی معاشرے کا چوتھا ستون ہیں- صحافی معاشرے کی مؤثر آواز ہیں ان کے ذریعے ہمارے مسائل حکّام بالا تک پہنچتے ہیں اور ان کا حل نکلتا ہے- یہاں کام کرنے والے صحافی خراج تحسین پیش کرنے کے لائق ہیں- ہم ان کی محنت اور عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں- ہمارے صحافی بھائی ہماری آواز ہیں جو پاکستان میں ارباب اختیار تک پہنچتی ہے- مسیحی کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے پر ہم آپ صحافیوں کے شکر گزار ہیں-پاکستان کرسچین الائنس کے متذکرہ عہدیداران نے کہا کہ پاکستان کرسچین الائنس کاقیام عوامی فلاح و بہبود کے لئے عمل میں لایا گیا ہے- اس موقع پر بہترین صحافتی خدمات انجام دینے پرہفت روزہ جذبہ کے اوورسیز ایڈیٹر خالد محمود گوندل، دنیا نیوز کے بیورو چیف مدثر خوشنود، بول ٹی وی کے انصر اکرم، خلیج ٹائمز کے خالد ملک اور طاہر منیر طاہر کو خصوصی شیلڈز دی گئیں اور بیرون ملک ان کی خدمات کو سراہا گیا-

اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر متذکرہ صحافیوں نے پاکستان کرسچین الائنس کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے انہیں اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی-
