افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ کہاں  استعمال ہو رہا ہے۔۔۔؟ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف 

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ کہاں  استعمال ہو رہا ہے۔۔۔؟ امریکی ...
افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ کہاں  استعمال ہو رہا ہے۔۔۔؟ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ کہاں  استعمال ہو رہا ہے۔۔۔؟ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ یا ہے ۔ 

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے’’ سی این این‘‘ نے کہا ہےکہ افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو  رہا ہے۔’’سی این این ‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسلحہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشت گرد امریکی ساختہ رائفلز، مشین گنز اور اسنائپر ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔امریکی ہتھیاروں کی دستیابی کے باعث دہشت گردوں کے حملوں کی نوعیت اور شدت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

 سربراہ سگار جان سوپکو کے مطابق انخلاء کے وقت افغانستان میں 3 لاکھ امریکی ہتھیار چھوڑے گئے، جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے دوران امریکہ  کا افغانستان میں چھوڑا گیا جدید اسلحہ استعمال ہوا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان افغان حکومت اور بین الاقوامی برادری کو بارہا اس بات کے واضح ثبوت فراہم کر چکی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے اور ٹی ٹی پی کے دہشت گرد امریکہ کا افغانستان میں چھوڑا گیا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں۔