حلقہ پی بی 21 کیس، وفاقی آئینی عدالت نے محمد صالح بھوتانی کو کامیاب قرار دیدیا

حلقہ پی بی 21 کیس، وفاقی آئینی عدالت نے محمد صالح بھوتانی کو کامیاب قرار دیدیا
حلقہ پی بی 21 کیس، وفاقی آئینی عدالت نے محمد صالح بھوتانی کو کامیاب قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی اکیس میں انتخابی عذرداری کا فیصلہ سناتے ہوئے محمد صالح بھوتانی کو دوبارہ منتخب قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی ’’سماء نیوز‘‘ کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 حب میں انتخابی عذرداری کا فیصلہ سنایا اور بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد صالح بھوتانی کو دوبارہ منتخب ایم پی اے قرار دے دیا۔

چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے 29 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی حسن زہری کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے انتالیس پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا،جس کے خلاف محمد صالح بھوتانی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ سپریم کورٹ نے 20 نومبر 2024 کو ری کاؤنٹنگ کی تمام کارروائیاں کالعدم قرار دی تھیں، لیکن الیکشن کمیشن نے اسے بحال کر کے علی حسن زہری کو کامیاب قرار دیا۔

محمد صالح بھوتانی نےاس فیصلے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، تاہم ہائی کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئےخارج کر دی۔ بعد ازاں وفاقی آئینی عدالت نے الیکشن کمیشن کے ری کاؤنٹنگ کے حکم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی تسلیم کی۔

بلوچستان ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیا اور علی حسن زہری کو پی بی اکیس حب کے ایم پی اے کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیا،عدالت نے نو فروری 2024 کی اصل انتخابی پوزیشن بحال کرتے ہوئے محمد صالح بھوتانی کو دوبارہ منتخب ایم پی اے قرار دیا۔