عمر ایوب اور شبلی فراز کو ایک بار پھر توہین عدالت کا نوٹس جاری
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی خصوصی عدالت نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو ایک بار پھر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فریقین کو 27 فروری کے لئے نوٹس جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف نازیبا الفاظ ٹویٹ کرنے کا الزام تھا۔
