اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد مزید فرنچائزز کے ریٹین کھلاڑیوں کا معاوضہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد مزید فرنچائزز کے ریٹین کھلاڑیوں کا معاوضہ بھی ...
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد مزید فرنچائزز کے ریٹین کھلاڑیوں کا معاوضہ بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن الیون کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد مزید تین فرنچائزز کے ریٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کا معاوضہ بھی سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور زلمی نے بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے کے عوض برقرار رکھا ہے۔ پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں سفیان مقیم کو 4 کروڑ 48 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں عبدالصمد کو 2 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں علی رضا کو ایک کروڑ 96 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔

اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابرار احمد کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عثمان طارق کو 5 کروڑ 60 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں حسن نواز کو 3 کروڑ 92 لاکھ روپے اور ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل حسین کو 84 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔

ادھر کراچی کنگز نے حسن علی کو پلاٹینم کیٹیگری میں 4 کروڑ 76 لاکھ روپے کے عوض برقرار رکھا ہے۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عباس آفریدی کو 3 کروڑ 8 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں خوشدل شاہ کو 3 کروڑ 36 لاکھ روپے اور ایمرجنگ کیٹیگری میں سعد بیگ کو 60 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔

دفاعی چیپمئن لاہور قلندرز نے کپتان شاہین آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں سکندر رضا کو 2 کروڑ 80 لاکھ روپے اور سلور کیٹیگری میں محمد نعیم کو 70 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔

خیال رہے کہ ملتان سلطانز کی جانب سے کسی کھلاڑی کو ریٹین نہیں کیا گیا۔

مزید :

کھیل -