رابطے اور مکالمہ جاری رہے تو راستے کھلتے رہتے ہیں، ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہونا چاہئے، یہاں دودھ کا دُھلا کوئی نہیں،خواجہ سعد رفیق
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات درست سمت میں ایک قدم ہے، رابطے اور مکالمہ جاری رہے تو راستے کھلتے رہتے ہیں۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا دونوں اطراف جستہ جستہ آگے بڑھیں ، ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہونا چاہئے، یہاں دودھ کا دُھلا کوئی نہیں۔ سیاسی قیادت ، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ بار بار آئین و انصاف سے تجاوز کے مرتکب ہوئے ہیں، یہ کام رُک جانا چاہئے۔ بندوق برداروں سے لڑیں ، سیاسی مخالفین ایک دوسرے سے بات کریں ۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا پاکستان کو سیاسی استحکام نہ دیا گیا تو مقبول یا قبول سب خسارے میں رہیں گے ۔ پاکستان کو نئے میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کی اشد ضرورت ہے۔
وزیر اعظم اور وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ کی ملاقات درست سمت میں ایک قدم ھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 3, 2026
رابطے اور مکالمہ جاری رھیں تو راستے کھلتے رھتے ھیں
دونوں اطراف جستہ جستہ آگے بڑھیں
ڈیڈ لاک کا خاتمہ ھونا چاھئیے ۔۔یہاں دودھ کا دُھلا کوئ نہیں !!
سیاسی قیادت ، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ بار بار آئین…
