انجن خراب ہونے کی وجہ سے دھابیجی اسٹیشن پر کھڑی ٹرین میں خاتون نے بچی کوجنم دے دیا، مسافر ڈاکٹر نے خاتون کو طبی مدد فراہم کی

 انجن خراب ہونے کی وجہ سے دھابیجی اسٹیشن پر کھڑی ٹرین میں خاتون نے بچی کوجنم ...
 انجن خراب ہونے کی وجہ سے دھابیجی اسٹیشن پر کھڑی ٹرین میں خاتون نے بچی کوجنم دے دیا، مسافر ڈاکٹر نے خاتون کو طبی مدد فراہم کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائت) رحمان بابا ایکسپریس میں دوران سفر خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ریلوے پولیس  کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس  انجن خراب ہونے کی وجہ سے دھابیجی اسٹیشن پر کھڑی تھی اس  دوران خاتون نے بچی کو جنم دیا۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ ٹرین میں سفر کرنے والے ڈاکٹر نے خاتون کو طبی مدد فراہم کی۔ریلوے پولیس کے مطابق ماں اوربچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔