اپوزیشن جن متنازع معاملات پر بات کرتی ہے وہ مل بیٹھ کر طے ہوسکتے ہیں، اور ہم ان پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں،طارق فضل چودھری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آنل ائن) وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جن متنازع معاملات پر بات کرتی ہے وہ مل بیٹھ کر طے ہوسکتے ہیں، ہم ان پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپوزیشن کو انگیج کرے، شہبازشریف کی پالیسی ہے کہ اپوزیشن کو انگیج کیا جائے۔وزیراعظم نے کابینہ کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔وزیراعظم نے وزیرخزانہ اور وزیرمنصوبہ بندی کو کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے۔اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی اس میں مرکزی کردار رانا ثنا نے ادا کیا ہے، وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں جاکر ان سے ملاقات کریں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں سیاسی اختلافات ہیں، اپوزیشن جن متنازع معاملات پربات کرتی ہے وہ مل بیٹھ کر طے ہوسکتے ہیں ہم ان پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
