قادری کا حمایتی،حکومت کا ساتھی ہوں:الطاف حسین

قادری کا حمایتی،حکومت کا ساتھی ہوں:الطاف حسین
قادری کا حمایتی،حکومت کا ساتھی ہوں:الطاف حسین

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صدرآصف زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ٹیلیفون پر گفتگوکی۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہءخیال کیا گیا۔ بات چیت خوشگوارماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور اس امرپراتفاق کیاکہ پاکستان کے استحکام کیلئے جمہوری نظام کی بقاءاور تسلسل ضروری ہے اورجمہوریت کے استحکام کیلئے معاملات کوافہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا ہی وقت کا تقاضہ ہے۔ اس موقع پر الطا ف حسین نے صدرآصف زرداری سے گفتگوکرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہاکہ ایم کیوایم پیپلزپارٹی کی اتحادی جماعت ہے اوراس کے حکومت سے علیحدگی اختیارکرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ایم کیوایم ایک جمہوریت پسند جماعت ہے اوروہ جمہوری نظام کا تسلسل چاہتی ہے۔ دونوں رہنماﺅں میں اتفاق کیا گیا کہ ملک کے استحکام اور جمہوری نظام کے فروغ کیلئے باہمی تعاون جاری رہے گا۔

مزید : قومی