بھارتی میڈیا پر پاکستانی ٹیم کی تعریف ، انڈین کھلاڑیوں پر تنقید

بھارتی میڈیا پر پاکستانی ٹیم کی تعریف ، انڈین کھلاڑیوں پر تنقید
بھارتی میڈیا پر پاکستانی ٹیم کی تعریف ، انڈین کھلاڑیوں پر تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے ۔ بھارتی نجی ٹی وی ’آج تک‘ کے سپورٹس ایڈیٹر وکرانت گپتا نے پاکستانی ٹیم کی کھلے دل سے تعریف کی اور بھارتی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ مہندرا سنگھ دھونی کو یہ سمجھنا چاہئے کہ کپتان گھر کا بڑا ہوتا ہے جس نے ٹیم کو اکٹھا کرنا ہوتا ہے۔ دھونی نے گوتم گمبھیر، وریندر سہواگ اور سچن ٹنڈولکر سمیت کئی سینئر کھلاڑیوں کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے جس کے باعث مذکورہ کھلاڑی اپنے آپ کو بچانے کیلئے تھوڑا بہت سکور کرتے ہیں اور اپنی نیچرل گیم نہیں کھیلتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد تو ہمیں ہارنے کی عادت سی ہو گئی ہے، ایک ایسی ٹیم جو ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد مسلسل ہار رہی ہے اس میں بہت سی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ سابق کرکٹر ونود کامبلی نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کو خوب جھاڑ پلائی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کوئی بھی فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں، میری ٹیم سے درخواست ہے کہ وہ گھر بیٹھے اور صرف آئی پی ایل کھیلے۔ جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ وہ تو بھارتی ٹیم کی جیت کیلئے بڑے بڑے دعوے کر رہے تھے، یہ کیا ہوا، تو انہوں نے مشہور زمانہ گانا گا کر جواب دیا،”یہ کیا ہوا، کیسے ہوا، کب ہوا۔۔۔ چھوڑو یہ نہ سوچو۔

مزید :

کھیل -