ہنگومیں چار دھماکے، زیرتعمیر ڈسٹرکٹ جیل کی دوبیرکیں تباہ

ہنگومیں چار دھماکے، زیرتعمیر ڈسٹرکٹ جیل کی دوبیرکیں تباہ
ہنگومیں چار دھماکے، زیرتعمیر ڈسٹرکٹ جیل کی دوبیرکیں تباہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک) قاضی پمپ کے قریب زیرتعمیر ڈسٹرکٹ جیل میں دھماکوں سے دو بیرکیں مکمل طورپر تباہ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق زیرتعمیر جیل میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو چار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں دو بیرکیں مکمل طورپر تباہ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کے مطابق دھماکوں کے بعد ڈسٹرکٹ جیل کے چوکیدار کو حراست میں لے لیاگیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں 24کلوگرام بارودی مواد استعمال کیاگیا۔

مزید : ہنگو