شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ ، ایک اہلکار شہید، دو اشتہاری مارے گئے

شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ ، ایک اہلکار شہید، دو اشتہاری مارے گئے
شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ ، ایک اہلکار شہید، دو اشتہاری مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی گاﺅں ہردیو میں پولیس مقابلے کے دوران دو اشتہاری ہلاک جبکہ ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا۔ نواحی گاﺅں ہردیو میں چار لاکھ روپے سر کی قیمت والے اشتہاری ملزم صاحب عرف صاحبو بندیشہ کی اطلاع پرپولیس نے گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو اشتہاریوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل لیاقت وٹو موقع پر شہید جبکہ دو پولیس اہلکار طاہر اور امین شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کی دو گھنٹے تک جاری رہنے والی جوابی کاروائی میں دو اشتہاری مارے گئے۔ پولیس نے ضلع بھرسے نفری طلب کر کے گاﺅں ہر دیو اور ارد گرد کے دیہات میں سرچ آپریشن کرکے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزید :

شیخوپورہ -