سعودی عرب القاعدہ کیخلاف یمن میں امریکہ کی مددکررہاہے: برطانوی اخبار

سعودی عرب القاعدہ کیخلاف یمن میں امریکہ کی مددکررہاہے: برطانوی اخبار
سعودی عرب القاعدہ کیخلاف یمن میں امریکہ کی مددکررہاہے: برطانوی اخبار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن میں القاعدہ کے خلاف حملوں کے لیے سعودی عرب سپر پاورامریکہ کی مدد کررہا ہے۔برطانوی اخبار ’ٹائمز‘ نے امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن میں فضائی حملوں میں معاونت کے لیے لڑاکا طیارے فراہم کیے ہیں، یمن میں کئی فضائی حملے ڈرون طیاروں کے نہیں بلکہ سعودی فضائیہ کے ہوتے ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق امریکہ یمن میں موجود القاعدہ کو سب سے خطرناک دہشت گرد گروپ تصور کرتا ہے اور گزشتہ سال یمن میں ڈرون حملوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

مزید : بین الاقوامی