اوگرانے فوری طورپر چار سو سی این جی سٹیشنوں کے لائسنس منسوخ کرنے سے انکار کردیا

اوگرانے فوری طورپر چار سو سی این جی سٹیشنوں کے لائسنس منسوخ کرنے سے انکار ...
اوگرانے فوری طورپر چار سو سی این جی سٹیشنوں کے لائسنس منسوخ کرنے سے انکار کردیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت پٹرولیم کی طرف سے چار سو سی این جی سٹیشنوں کی فوری لائسنس منسوخی پر عمل درآمد سے اوگرا نے معذرت کرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم کی طرف سے سی این جی سٹیشنوں کے لائسنس منسوخ کرنے کے حوالے سے اوگرا کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان سی این جی سٹیشنوں نے مطلوبہ کوٹے سے زائد گیس استعمال کی جس پرمتعلقہ کمپنیاں ان سٹیشنوں کے گیس کنکشن منقطع کریں اور اوگرا اُن کے لائسنس منسوخ کرے۔اوگرا نے وزارت پٹرولیم کے حکم پر فوری عملدرآمد سے انکار کر دیا ہے ۔اوگرا ذرائع کے مطابق سی این جی سٹیشنوں کے لائسنس منسوخ کرنے سے قبل ان کو شوکاز نوٹس جاری کرنا اورسٹیشن انتظامیہ اور گیس کمپنی کا موقف باقاعدہ سماعت میں سننا ضروری ہے جس کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ ہو سکتا ہے،قانون کے مطابق فوری طور پر لائسنس منسوخ نہیں کیا جا سکتا ۔

مزید : بزنس