الطاف حسین نے صحافیوں سے غیر مشروط معذرت کرلی

الطاف حسین نے صحافیوں سے غیر مشروط معذرت کرلی
الطاف حسین نے صحافیوں سے غیر مشروط معذرت کرلی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ صحافی برادری کا بہت احترام ہے، کسی کی دل آزاری ہوئی تو وہ غیر مشروط معذرت چاہتے ہیں اور اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں ۔لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے وضاحت کی کہ انہوں نے کہا تھا کہ اینکرز کو تنقید کرنے کا حق ہے لیکن کسی کی تضحیک کا حق نہیں۔ ان کی بات سے اینکر پرسنز اور صحافیوں کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ غیر مشروط طور پر ان سے معذرت چاہتے ہیں اور اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں۔ صحافی برادری کے لئے ان کے دل میں کل بھی احترام تھا اور آج بھی ہے۔ واضح رہے کہ الطاف حسین نے کہاتھاکہ اینکرز اور صحافیوں کو اختلاف کا حق ہے لیکن بکواس کا نہیں ، اور اگر کسی کو سمجھ نہ آئے تو خدانے اُنہیں ہاتھ بھی دے رکھے ہیں ۔

مزید : کراچی