پیپلزپارٹی نے ڈاکٹرطاہرالقادری سے مذاکرات کیلئے رحمان ملک کو خصوصی ٹاسک دیدیا

پیپلزپارٹی نے ڈاکٹرطاہرالقادری سے مذاکرات کیلئے رحمان ملک کو خصوصی ٹاسک ...
پیپلزپارٹی نے ڈاکٹرطاہرالقادری سے مذاکرات کیلئے رحمان ملک کو خصوصی ٹاسک دیدیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی نے منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادر ی سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیاہے اور اِس سلسلے میں وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کو خصوصی ٹاسک دیدیاگیاہے ۔ نجی چینل کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے رحمان ملک کو پروفیسرڈاکٹر طاہرالقادری سے مذاکرات کا ٹاسک دیاہے او ر وہ اِس سلسلے میں آئندہ دو تین روز میں منہاج القرآن کے سربراہ سے ملاقات کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق طاہرالقادری کیساتھ ملاقات میں رحمان ملک اُن کے تحفظات دورکرانے اور لانگ مارچ سے روکنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

مزید : لاہور