توہین عدالت نوٹس: ایم کیوایم نے سپریم کورٹ میں الطاف حسین کو حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست دائر کردی

توہین عدالت نوٹس: ایم کیوایم نے سپریم کورٹ میں الطاف حسین کو حاضری سے استثنیٰ ...
توہین عدالت نوٹس: ایم کیوایم نے سپریم کورٹ میں الطاف حسین کو حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست دائر کردی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) الطاف حسین کو توہین عدالت کے نوٹس پر عدالت میں حاضری سے مستثنیٰ قراردینے کے لیے متحدہ قومی موومنٹ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ ایم کیوایم کی طرف سے قاضی خالد انور ایڈووکیٹ اور فروغ نسیم کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ پانچ سال سے ملکی حالات سیاسی رہنماﺅں کے لیے ٹھیک نہیں ، بے نظیر بھٹو کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوئے ، گذشتہ دنوں بشیر بلور کو قتل کردیاگیاجس کی وجہ سے رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم کے کارکنان چاہتے ہیں کہ الطاف حسین پاکستان نہ آئیں ۔ عدالت سے استدعاہے کہ الطاف حسین کی جگہ اُن کے اٹارنی فاروق ستار یا وکیل فروغ نسیم کو پیش ہونے کی اجازت دی جائے اور الطاف حسین کو حاضری سے مستثنیٰ قراردیاجائے ۔

مزید : کراچی