کراچی میں عیسیٰ نگری پل کے نیچے کارپر فائرنگ ، دو افراد جاں بحق

کراچی میں عیسیٰ نگری پل کے نیچے کارپر فائرنگ ، دو افراد جاں بحق
کراچی میں عیسیٰ نگری پل کے نیچے کارپر فائرنگ ، دو افراد جاں بحق

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عیسیٰ نگری پل کے نیچے کارپر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اورا یک زخمی ہوگیاجسے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ڈی ایس پی ناصر لودھی کے مطابق عینی ملزمان نے کرولاکارپر تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے دو افراداخترحسین اور تنویرالرحمان جاں بحق ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان چھ ملزمان موٹرسائیکلوں پر کار کے تعاقب میں آرہے تھے اور موقع پاکر پل کے نیچے کارپر فائرنگ کردی جس سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ایک کوزخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جس کا نام سید مصطفی ہاشمی بتایاجارہاہے۔ فائرنگ کے ٹریفک جام ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

مزید : کراچی