شیخ الاسلام لوگوں کو قیمتی اشیاءسے محروم کرنے سے بازرہیں اور اسلام کو سیاست میں نہ لائیں : نوازشریف

شیخ الاسلام لوگوں کو قیمتی اشیاءسے محروم کرنے سے بازرہیں اور اسلام کو سیاست ...
شیخ الاسلام لوگوں کو قیمتی اشیاءسے محروم کرنے سے بازرہیں اور اسلام کو سیاست میں نہ لائیں : نوازشریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہاکہ اسلام کے نام پر لوگوں کو زیور اوراُن کی قیمتی اشیاءسے محروم نہ کریں ۔ بشیر بلور کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہاکہ طاہر القادری غریبوں سے اسلام کے نام پر چیزیں لے رہے ہیں ، خود کو شیخ الاسلام کہتے ہیں ، ہم تو اسلام کے غلامان کے بھی غلام ہیں لیکن شیخ الاسلام مینار پاکستان کے گراﺅنڈ میں اسلام کو کیوں لارہے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ ن لیگ پاکستان کے غریبوں کے لیے کام کررہے ہیں ، ہمارا منشور بھی پاکستان کی خوشحالی ہے ،غریبوں کو لوٹنے کی سیاست کے قائل نہیں لیکن طاہرالقادری کسی سازش کا حصہ نظر آتے ہیں جو انتشارکاراستہ کرناچاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ انتخابات قطعی ملتوی نہیں ہوسکتے ، چند ہزار لوگ اٹھارہ کروڑ عوام کو اُن کے حق سے محروم نہیں کرسکتے ۔ایک سوال کے جواب میںاُنہوںنے کہاکہ ق لیگ اور ایم کیوایم کا نظریہ اُنہی سے پوچھیں ، اپنے ہی خلاف مارچ کررہے ہیں ۔

مزید : پشاور