نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسجد کے پیش امام سمیت دو افراد شدید زخمی

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسجد کے پیش امام سمیت دو افراد شدید زخمی
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسجد کے پیش امام سمیت دو افراد شدید زخمی

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سریاب روڈ پر واپڈا کے دفتر کے قریب ایک مسجدمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے مسجد کے پیش امام سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق پیش امام مولانا اسرار احمد اور ان کے بھائی اخلاق احمد کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے اپنے گھر جارہے تھے فائرنگ سے دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال کے بعد سی ایم ایچ منتقل کردیا گیاہے۔

مزید : کوئٹہ