لانگ مارچ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے: مخدوم احمد محمود

لانگ مارچ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے: مخدوم احمد محمود
لانگ مارچ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے: مخدوم احمد محمود

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے ملک پہلی بار جمہوریت سے نکل کر جمہوریت میں داخل ہو رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ علامہ طاہر القادری کو کئی بار مشورہ دیا کہ اپنے عقیدت مندوں کو آزمایا نہیں کرتے۔ کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ تمام سیاسی جماعتوں کا یہ اولین فرض ہے کہ وہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والی قوتوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ دریں اثناء انہوں نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : قومی