ینگ ڈاکٹر ہٹ دھرمی پر اتر آئے: میڈیا

ینگ ڈاکٹر ہٹ دھرمی پر اتر آئے: میڈیا
ینگ ڈاکٹر ہٹ دھرمی پر اتر آئے: میڈیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں ینگ ڈاکٹرایک بار پھر ہٹ دھرمی پر اتر آئے ۔ گوجرانوالہ میں اپنے ساتھیوں کے مظالم کی مذمت کرنے کی بجائے ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتال کررکھی ہے جس سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز نے الٹاچور کوتوال کو ڈانٹے کا محاورہ سچ کردکھایا ۔ بدھ کو گوجرانوالہ میں ینگ ڈاکٹرز اخلاقیات بھلابیٹھے اوراپنے سینیئر ایم ایس سول ہسپتال کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ موقع پر موجود صحافی بھی نوجوان مسیحاؤں کے عتاب کا شکار بنے ،میڈیا کے کیمرے بھی توڑ دیے گئے۔ ینگ ڈاکٹر ایوسی ایشن پنجاب نے نوجوان مسیحاو¿ں کیخلاف کچھ کہنا گوارہ ہی نہیں سمجھا اور تشدد میں ملوث اپنے ساتھیوں کی ہمنوا بن گئی۔ سینیئر ڈاکٹر زنوجوان مسیحاؤں کے ظلم کیخلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جس پر بھی ینگ ڈاکٹرز مشتعل ہیں اور اسپتالوں میں خوف وہراس ہے۔دوسری جانب پہلی بار حکومت اور اپوزیشن نے متحد ہو کر اس ہرتال کی مذمت کی ہے اور اب ڈاکتروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ 

مزید : تعلیم و صحت