سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی تصاویر والے اشتہارات پر پابند ی لگا دی گئی، تین صوبوں کے الیکشن کمشنر تبدیل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے تین صوبائی الیکشن کمشنرز کے تقرر و تبادلے کئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سونو خان بلوچ کو الیکشن کمشنر خیبر پختوانخوا ، وہاں سے طارق قادری کو الیکشن کمشنر پنجاب جبکہ محبوب انور کو الیکشن کمشنر سندھ مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سیاسی رہنماؤں کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔ اعلامقے کے مطابق سیاسی رہنماؤں کے تصاویر والے اشتہارات اخبارات اور ٹی وی چینلز پر نہیں چلائے جائیں گے جبکہ ایسے اشہارات دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثناءالیکشن کمیشن نے ق لیگ کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور تمام ارکان سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے آئے۔ الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن سمیت کسی سیاسی جماعت کی ترجمان نہیں ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ارکان سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے آئے اور تمام سیاسی رہنماو¿ں نے الیکشن کمیشن کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا۔ اگر کسی کی ضمانت ہوئی تو وہ عدالت نے دی ہے۔