زرداری نے ساتھیوں سے ’حساب ‘ مانگ لیا

زرداری نے ساتھیوں سے ’حساب ‘ مانگ لیا
زرداری نے ساتھیوں سے ’حساب ‘ مانگ لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کےءشریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے وزراء اور ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ارکان اسمبلی کو ترقیاتی سکیمیں ڈیڑھ ماہ میں مکمل کرانے کی ہدایت کی گئی۔ دنیا نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی سے الیکشن سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تمام ارکان سے الگ الگ معلومات حاصل کیں۔ صدر زرداری ارکان اسمبلی سے استفسار کرتے رہے کہ انہوں نے 2002ء اور پھر 2008ء میں کتنے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ صدر نے پارٹی ارکان سے یہ بھی معلوم کیا کہ انہوں نے کتنے ووٹ رجسٹرڈ اور کتنے خارج کرائے۔ اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ انتخابات ے لئے بھرپور تیاری کی دایت بھی کی جبکہ۔ وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ اور مخدوم امین فہیم کو رات کوبلاول ہاؤس طلب کر لیا۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس