بنوں میں حجرے پر دستی بم سے حملہ ، سات افراد زخمی
بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) میریان کے علاقے میں دستی بم کے حملے میں 7 افراد زخمی ہوگئےجبکہ دھماکے کی آواز سن کر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق میریان میں قلندری نامی منشیات فروش کے حجرے میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے پھٹنے سے وہاں موجود 6 سے 7 افراد زخمی ہوگئے،جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔