سیاسی قوتوں کو جمہوریت ڈی ریل کرنے والوں کیخلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے :مخدوم احمد محمود

سیاسی قوتوں کو جمہوریت ڈی ریل کرنے والوں کیخلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے :مخدوم ...
 سیاسی قوتوں کو جمہوریت ڈی ریل کرنے والوں کیخلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے :مخدوم احمد محمود

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے گورنر مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ وہ طاہر القادری بارے میں سنجیدہ نہیں، ملک پہلی بار جمہوریت سے نکل کر جمہوریت میں داخل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ طاہر القادری کو کئی بار مشورہ دیا ہے کہ کہ اپنے عقیدت مندوں کو آزمایا نہیں کرتے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں اور ملک تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوریت سے نکل کر جمہوریت ہی میں داخل ہو رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تمام سیاسی جماعتوں کا یہ اولین فرض ہے کہ وہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والی قوتوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ 

مزید : کراچی