کالا دھن سفید کرنا ضروری ہے: چیئرمین ایف بی آر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے چیئرمین چ ارشد علی حکیم نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں ہر سال آنے والا اربوں روپے کا کالا دھن سفید کرنا ضروری ہے۔ سینیٹر نسرین جلیل کے زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میںانہوں نے بتایا کہ پچھلے سال دو لاکھ بہتر افراد نے براہ راست ٹیکس دیا۔ باقی بزنس کمیونٹی کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔ بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد ٹیکس نہیں دیتی ،دنیا بھر میں ٹیکس ایمنسٹی سکیمیں متعارف کرائی جاتی ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جاتی ہوئی حکومت کو ٹیکس ایمنیسٹی سکیم نہیں لانی چاہئے۔