طاہرالقادری صرف ’کمپنی ‘ کی مشہوری ہے: نوید قمر

طاہرالقادری صرف ’کمپنی ‘ کی مشہوری ہے: نوید قمر
طاہرالقادری صرف ’کمپنی ‘ کی مشہوری ہے: نوید قمر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع نوید قمر نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ہاتھ نہیں ہے ، بعض لوگ کمپنی کی مشہوری کے لئے ایسی باتیں پھیلاتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کی جانب سے ایک ادارے کو آئین سے ہٹ کر کام کرنے کا کہنا ناقابل قبول ہے ، ریلی نکالنا ان کا جمہوری حق ہے مگر وہ ایسی جگہ مت آئیں جہاں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو۔ نوید قمر نے کہا کہ ملا نذیر سمیت کوئی اچھا یا برا طالبان نہیں جو بھی دہشت گردی پھیلائے گا مارا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اسے عام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا اور اگر رپورٹ میں کسی کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی تو اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ نگران حکومت کی تشکیل کے لئے باضابطہ مشاورت سترہ مارچ کے بعد ہو گی۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس