قائداعظم ثانی کا ’خودساختہ‘شیخ الاسلام ماننے سے انکار

قائداعظم ثانی کا ’خودساختہ‘شیخ الاسلام ماننے سے انکار
قائداعظم ثانی کا ’خودساختہ‘شیخ الاسلام ماننے سے انکار

  

 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ طاہرالقادری غریب سے دھوکہ کر رہے ہیں، اس قسم کی سیاست پاکستان میں نہیں چل سکتی، انتخابات بھی قطعاً ملتوی نہیں ہوں گے۔بشیر بلور شہید کے بھائی غلام احمد بلور سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خود شیخ الاسلام بن جانا کہاں کا اسلام ہے، طاہرالقادری نے انتشار کا راستہ منتخب کیا ہے اور وہ غریبوں سے اسلام کے نام پر اشیاءلے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن غریبوں کو لوٹنے کی سیاست کی قائل نہیں۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ق لیگ اور ایم کیو ایم کس کے خلاف مارچ کررہے ہیں عوام کو خود فیصلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی صورت انتخابات ملتوی نہیں ہونے دیں گے، پاکستانی ادارے مل بیٹھ کر کوئی فیصلہ کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس