ڈکٹروں کی ہڑتال کا تیسرا روز ، مریضوں کو مشکلات کا سامنا،ہسپتالوں کے باہر پولیس تعینات

ڈکٹروں کی ہڑتال کا تیسرا روز ، مریضوں کو مشکلات کا سامنا،ہسپتالوں کے باہر ...
ڈکٹروں کی ہڑتال کا تیسرا روز ، مریضوں کو مشکلات کا سامنا،ہسپتالوں کے باہر پولیس تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہوگئی اور ہسپتالوں کو چلانے کے لئے پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریاں ہوئیں تو حالات کی خرابی کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ گوجرانوالہ کے واقعہ کے بعد پنجاب سمیت لاہور کے ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور میں ہڑتال کی وجہ سے جہاں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں وارڈوں میں داخل مریضوں کے آپریشن بھی ملتوی ہوگئے۔ انتظامیہ نے آؤٹ ڈور چلانے کے لئے سوشل سیکورٹی ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کو تعینات کیا وہیں پولیس کی بھری نفری بھی ہسپتالوں میں تعینات کر دی جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں جزوی طور پر آؤٹ ڈور سروسز بحال ہوگئیں۔ ینگ ڈاکٹروں کے نمائندوں نے نیوز کانفرنس میں واضح کیاکہ گوجرانوالہ میں ہمارے ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جن میں سے کچھ سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور حکومت ان کا مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر ان کا مقدمہ درج ہو جاتا ہے اور گرفتار ڈاکٹروں کو رہا کر دیا جاتا ہے تو ہڑتال ختم کر دیں گے اور پھر عدالتیں جو انصاف دیں گی ہم وہ مانیں گے۔ 

مزید :

لاہور -