طاہرالقادری اپنا فلسفہ انتخابی منشور بنائیں :گیلانی

طاہرالقادری اپنا فلسفہ انتخابی منشور بنائیں :گیلانی
طاہرالقادری اپنا فلسفہ انتخابی منشور بنائیں :گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر طالبان پرامن رہ کر ملکی مضبوطی کے لیئے کام کرنا چاہیں تو انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ بشیر بلور کی شہادت ملک کے لیئے بہت بڑا سانحہ ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ، حق آور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور کسی قوت میں اتنی جرآت نہیں کہ مجھے باہر جانے کا کہہ سکے۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اپنے فلسفے کو انتخابات کا حصہ بنا کر عوام کے پاس جائیں اگر عوام ان کے ساتھ ہے تو ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے فلسفے سے ہم اتفاق نہیں کرتے کیونکہ ان کا فلسفہ عملی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ جلوس کرنا حق ہے لیکن اگر طاہر القادری کا ایجنڈا کچھ اور ہے تو اس کی اجازت نہیں۔ ہمارے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں بنا عدلیہ اور میڈیا آزاد ہیں، یہاں کوئی آمر نہیں ہے، صاف شفاف اور منصفانہ الیکشن ہمارے حق میں ہے۔

مزید :

ملتان -