امریکہ میں پاکستانی تجارتی وثقافتی میلہ اپریل میں ہوگا

امریکہ میں پاکستانی تجارتی وثقافتی میلہ اپریل میں ہوگا
امریکہ میں پاکستانی تجارتی وثقافتی میلہ اپریل میں ہوگا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں چار روزہ پاکستانی تجارتی نمائش اور ثقافتی میلہ 5تا8 اپریل کو ہوگا ہورہا ہے جو اپنی نوعیت کا پہلافیسٹول ہوگا ۔اس کا اہتمام گلوبل ویلیج چیمبر آف کامرس اور انویڑن میڈیا گروپ ایل ایل سی کے باہمی اشتراک سے کیا جائے گا جس میں پاکستانی کمپنیوں کی کثیر تعداد شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی تشہیر کریں گی۔ تجارتی میلے سے پاکستانی تاجروں کو اپنی برآمدات کے فروغ میں نمایاں مدد ملے گی۔ تجارتی و ثقافتی میلے سے امداد کی بجائے تجارت کے فروغ اور پاکستان و امریکی تجارتی روابطہ میں اضافہ ہوگا اور اس کے علاوہ امریکہ میں مقیم بین الاقوامی برادری کو پاکستانی کھانوں ، موسیقی اور ثقافت سے بھی متعارف کروایا جائے گا۔ تجارتی میلے میں دونوں ممالک کی دو سو سے زائد کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کریں گی۔

مزید : بزنس