پشاور میں بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق

پشاور میں بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق
پشاور میں بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیال خوڑ کے علاقے میں بجلی کے ٹاور کے قریب نصب بارودی مواد پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پشاور اور خیبر ایجنسی کے سنگم پر واقعہ سیال خوڑ میں بجلی کے ٹاور کے قریب بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کئے ۔

مزید :

پشاور -