چکوال میں انڈسٹریل سٹیٹ بنانے کا فیصلہ

چکوال میں انڈسٹریل سٹیٹ بنانے کا فیصلہ
 چکوال میں انڈسٹریل سٹیٹ بنانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مل کر چکوال میں نیلا دولہ کے مقام پر انڈسٹریل سٹیٹ قائم کرے گا جس سے علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ آئی سی سی آئی کے صدر ظفر بختاوری اور میجر جنرل ریٹائرڈیعقوب خان کے مابین حال ہی میں ہونے والی ایک ملاقات میں اس منصوبے پر بات چیت ہوئی ، منصوبے کے تحت انڈسٹریل سٹیٹ کا کچھ حصہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے لئے بھی مختص کیا جائے گاکیونکہ اس زون کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ نئی ٹیکنالوجی کا دور دورہ ہوگا اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔نیلہ دولہ کے مقام پر انٹر چینج کے قیام سے ارد گردکے لوگ بھی استفادہ کر سکیں گے اور ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام سے ملک بھر میں معاشی سرگرمیوں کو استحکام ملے گا اور اس کے علاوہ وہاں کی تاجر برادری کو اپنی برآمدات بڑھانے کا موقع بھی ملے گا۔

مزید : بزنس