عالمی مالیاتی ادارے کا وفد آٹھ جنوری کو پاکستان آئے گا

عالمی مالیاتی ادارے کا وفد آٹھ جنوری کو پاکستان آئے گا
عالمی مالیاتی ادارے کا وفد آٹھ جنوری کو پاکستان آئے گا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے کا وفد آٹھ جنوری کو پاکستان کا دورہ کرئے گا اور اس دوران نئے پروگرام پر بھی غور ہوسکتا ہے۔ وزرات خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا تین روزہ دور ہوگا جس میں ممکنہ طور پر نئے پروگرام کے بارے میں بھی بات چیت ہو گی۔پہلے دو دن تکنیکی بات چیت ہوگی۔ تیسرے دن پالیسی زیر بحث آئے گی۔آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر برائے پاکستان جیفری فرینک بات چیت میں شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے واجبات کی ادائیگیوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ آئی ایم ایف کو جولائی سے دسمبر تک کے معاشی اعدادو شمار پر بریفنگ دی جائے گی ۔

مزید : بزنس