گندم کی کمی یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کے بحران کاسبب ہے: ایم ڈی

گندم کی کمی یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کے بحران کاسبب ہے: ایم ڈی
گندم کی کمی یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کے بحران کاسبب ہے: ایم ڈی

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی میجرجنرل ملک فاروق نے اعتراف کیاہے کہ گندم کی کمی یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کے بحران کاسبب بن رہی ہے ۔ ڈیفنس فیز ٹو ایکسٹینشن میں یوٹیلیٹی سٹورکے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کا کہنا تھاکہ گندم کی قلت کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے ، صارفین کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے آٹے کی کمی کو پورا کرنے کے لیئے پاسکو سے بھی خریداری کی جائیگی۔ انہوں نے کہ مجموعی طور پر ملک بھر پانچ ہزار آٹھ سویوٹیلیٹی سٹورز قائم ہیں جن میں صارفین کیلئے ضروریات زندگی کی اشیاءکو مذید بڑھایا جائیگا۔

مزید : بزنس