بسنت لاہور سے اڑ کر چھانگا مانگا جا پہنچی

بسنت لاہور سے اڑ کر چھانگا مانگا جا پہنچی
بسنت لاہور سے اڑ کر چھانگا مانگا جا پہنچی
کیپشن: Basnt

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے چھانگا مانگا کے جنگلات میں 21 فروری سے 5 مارچ تک بسنت منانے کا اعلان کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بسنت منانے والوں کیلئے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیںگی جبکہ چھانگا مانگا کے علاوہ کہیں بھی پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہو گی ۔ بسنت میں استعمال ہونے والی ڈور ضلعی حکومت فراہم کرے گی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق چھانگا مانگا کے موقع پر پتنگ بازی کے علاوہ ثقافتی پروگرام بھی ہوں گے۔ اس ضمن میں ڈی سی او قصور کو ضروری انتظامات کرنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -