کالعدم تنظیم کے ترجمان احسان اللہ احسان سوشل میڈیا پر رابطے بڑھاتے پکڑے گئے

کالعدم تنظیم کے ترجمان احسان اللہ احسان سوشل میڈیا پر رابطے بڑھاتے پکڑے گئے
کالعدم تنظیم کے ترجمان احسان اللہ احسان سوشل میڈیا پر رابطے بڑھاتے پکڑے گئے

  


لندن (نیوز ڈیسک) تحریک طالبان جماعت الاحرار کے سینئر کمانڈر احسان اللہ احسان نے شدت پسندوں کی بھرتی کیلئے بزنس نیٹ ورکنگ سائیٹ’لنکڈاِن‘ کا استعمال شروع کردیالیکن جلد ہی پکڑے گئے۔

برطانوی اخبار ’دی ٹیلیگراف‘ کے مطابق احسان اللہ احسان کے لنکڈان پر 69لوگوں سے رابطےتھے اوراُنہوں نے اپنی شناخت بھی نہیں چھپائی ، واشگاف الفاظ میں اُنہوں نے اپنے آپ کو تحریک طالبان پاکستان کے گروپ جماعت الاحرار کا ترجمان ظاہر کیاہے ۔

وہ انوکھا ہوٹل جے "قذافی کا انڈہ"کے نام سے جانا جاتاہے،وجہ دلچسپ جاننے کیلئے کلک کریں

احسان اللہ احسان نے اپنے آپ کو ’سیلف ایمپلائیڈ‘ ظاہر کیاہے اور وہ جنوری 2010ءسے ترجمان کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور اپنی مہارتوں میں ’لڑائی اور صحافت ‘ لکھاہے ، اپنی تصاویر اور تعلیمی قابلیت سے متعلق بھی تفصیل بیان کی ہے ۔

رپوٹ کے مطابق اس سے قبل فیس بک اور ٹوئیٹر کو دہشتگردی کے فروغ میں استعمال پر تنقید کا نشانہ بنایاجاتارہاہے اور اپنا الگ گروپ ’جماعت الاحرار‘بنانے کے بعد اُن کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیااور برطانیہ میں بھی رابطے بڑھادیئے ، کچھ گرفتاریوں کے بعد برطانیہ میں بھی حملوں کی دھمکی دی ۔

اخبارکی طرف سے لنکڈان انتظامیہ سے رابطہ کرنے پر معلوم ہواکہ جمعہ کی رات سے ہی احسان اللہ احسان کا اکاﺅنٹ بلاک کردیاگیاہے اور وہ اب مزید رابطے نہیں کرسکتے ۔ کمپنی کی ترجمان نے بتایاکہ سیکیورٹی ٹیم نے اکاﺅنٹ کی بند ش کا فیصلہ کیاتاہم یہ واضح نہیں کہ اکاﺅنٹ احسان اللہ احسان کاہی ہے یا کسی نے جعلی نام سے بنارکھاہے ۔ پیغام کی تعداد سے شبہ ہوتاہے کہ یہ اکاﺅنٹ جعلی ہوسکتاہے ۔

حکومت پاکستان نے ملالہ یوسفز ئی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد احسان اللہ احسان کے سرکی قیمت ایک ملین ڈالر مقرر کی تھی ۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی