سبحان اللہ انسانی جسم کے لیے کھجور کا انتہائی حیران کن فائدہ جدید تحقیق میں سامنے آگیا

سبحان اللہ انسانی جسم کے لیے کھجور کا انتہائی حیران کن فائدہ جدید تحقیق میں ...
سبحان اللہ انسانی جسم کے لیے کھجور کا انتہائی حیران کن فائدہ جدید تحقیق میں سامنے آگیا

  



لندن(نیوزڈیسک)کھجور کھانا سنت نبی کریم ﷺہے اور اب جدید سائنس بھی اس کی افادیت کو مان گئی ہے۔کھجور کا استعمال ہمارے ہاں رمضان کے مبارک مہینے میں کیا جاتا ہے اور ہر افطاری میں یہ پھل موجود ہوتا ہے لیکن حال ہی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھجور کھانے والوں کو کینسر ہونے کا بہت کم چانس ہوتا ہے۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ کھجور ایک ایسی نعمت ہے جسے سارا سال کھایا جائے تو یہ بہت ہی فائدہ دیتی ہے۔

رواں سال ایبولاوائرس ختم ہونے کا امکان جاننے کیلئے کلک کریں

International Journal of Clinical and Experimental Medicineمیں شائع ہونے تحقیق میں بتایا گیا ہے کھجور میں انٹی آکسیڈنٹ کی اضافی مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ جسم میں کینسر بنانے والے خلیوں کے خلاف کام کرتے ہیں۔جرنل لکھتا ہے کہ کھجور میں ایک آکسیڈنٹ polyphenolsموجود ہوتا ہے جو کینسر کے خلاف زبردست دفاع کرتا ہے۔کھجور میں پوٹاشیم کی اضافی مقدار خون کے فشار کو کنٹرول میں رکھتا ہے،اسی طرح کھجور میں پایا جانے والا میگنیز، کاپر اور سیلینم انسانی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔

وہ مصالحے جو انسان کو کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں جاننے کیلئے کلک کریں

قسیم یونیورسٹی سعودی عرب کے تحقیق کار ڈاکٹر ارشد ایچ رحمانی کہ کھجوریں کینسر کے خلاف بہت اچھے طریقے سے کام کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھجور کینسر بنانے والے خلیوں کے خلاف بہت بہتر طریقے سے کام کرتی ہیں جبکہ یہ جسم میں گلٹیوں کو بھی نہیں بننے دیتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھجور پر مزید تحقیق میں کافی حیران کن معلومات مل سکتی ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت