ملالہ کے گاﺅں میں غیرت کے نام پر خاتون قتل

ملالہ کے گاﺅں میں غیرت کے نام پر خاتون قتل
 ملالہ کے گاﺅں میں غیرت کے نام پر خاتون قتل

  

شانگلہ (اے این این)خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے گاﺅں میں ایک بااثر مذہبی اور سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی اور اس سلسلے میں ایک دو روز میں قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیاہے۔ شاہ پور پولیس چوکی کے انچارج شمس الحق نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ایک ہفتے قبل گاﺅں میں کلثوم نامی خاتون کی ہلاکت کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد گاﺅںمیں یہ افوا ہ پھیلی کہ کلثوم کو تشدد کے بعد زہر دے کر ہلاک کیا گیاہے۔ پولیس نے دفعہ 156 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی قبر کشائی اور لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ پولیس اہلکار کے مطابق خاتون کے خاوند اور والد نے لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 30 سالہ کلثوم کے خاوند کا تعلق ایک بااثر مذہبی اور سیاسی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ ادھر شاہ پور گاﺅںکے رہائشیوں نے کہا کہ کلثوم کی شادی 15 سال کی عمر میں اس کی مرضی کے بغیر 56 سال کے ایک بوڑھے شخص سے ہوئی تھی،کلثوم 15 سال تک خاوند کے گھر میں رہی لیکن عمر میں زیادہ فرق ہونے کی وجہ سے خاوند سے نہیں بن پائی اور اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا۔

مزید : شانگلہ