یو بی جی 30نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد جاری رکھے گا : افتخار علی ملک

یو بی جی 30نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد جاری رکھے گا : افتخار علی ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(اسد اقبال )بزنس کمیو نٹی کے ٹائیکون ،یو نائیٹڈ بزنسمین گروپ کے چیئر مین اور سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر افتخارعلی ملک نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں یونائیٹڈ بزنسمین گروپ کو بھاری اکثریت سے کلین سویپ کروانے پر ملک بھر کی کاروباری برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونائٹڈ بزنس گروپ اور نو منتخب قیادت صنعتکارو تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل اور ملک میں بزنس فرینڈلی پالیسیوں کے فروغ کیلئے اپنے 30 نکاتی ایجنڈا پر عملدرآمد جاری رکھے گاجبکہ معیشت کے استحکام کے لیے وزارت تجارت کے ساتھ لائیزن اور انڈسٹری کو پروان چڑھانے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے انتخابی نتائج ملک بھر کی کاروباری برادری کا یو بی جی کی پالیسیوں پر اعتماد کو ظاہر کرتاہے ۔یو نائیٹڈ بزنسمین گروپ حقیقی اور محب وطن افراد کا گلدستہ ہے جس میں ہر پھول اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم قانون کی حکمرانی ، جمہوری نظام ، ملکی معیشت کی مضبوطی اور تاجروں کے مفادات کوفروغ دینے پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کے وسیع تر مفاد میں یو بی جی کاروباری برادری کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی اورایف پی سی سی آئی کی نومنتخب قیادت حکومتی ایوانوں میں درپیش مسائل کی بازگشت پہنچاتے ہوئے ملکی معیشت کو مظبو ط کر نے میں کلیدی کردار ادا کر ے گی۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی سیاسی استحکام سے براہ راست منسلک ہے جس کے لیے سیاستدانوں کو مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کر نی چائیے۔افتخار ملک نے مذید کہاکہ حکومت چین کی طرز پر تیز رفتار صنعتی ترقی کے لئے بجلی اور گیس ٹیرف کے خصوصی پیکیج متعارف کرائے کیونکہ مہنگے ٹیرف اور زیادہ شرح ٹیکس کے باعث پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے ہماری مصنوعات عالمی مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کر پا رہیں۔

مزید :

کامرس -