لاہور لیڈز یونیورسٹی کے مین کیمپس میں جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح

لاہور لیڈز یونیورسٹی کے مین کیمپس میں جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح

لاہور (پ ر )وائس چانسلر لاہور لیڈز یونیورسٹی ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ نے گزشتہ روز مرکزی کیمپس کماہاں میں جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ نے بتایا کہ ریسرچ کے فروغ،سوفٹ وئیر ڈویلپمنٹ اور آن لائن کتب کی رسائی کیلئے جدید کمپیوٹر اور سہولیات سے آراستہ آئی ٹی لیبارٹری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان منصوبہ جات کے تحت انڈر گرایجوئٹس اور ہائر ڈگری شعبہ جات کمپیوٹر، آئی ٹی، بزنس، ایجوکیشن، اردو، اسلامیات، سوشیالوجی، سائیکالوجی،میڈیا سٹڈیز ، انگریزی ادب اور پولیٹیکل سائنس کے طلبا و طالبات کیلئے ریسرچ رسائل، آن لائن ڈیٹا اور کتب کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ بین الاقوامی معیار کی تعلیم کا فروغ کیا جا سکے۔ جدید سافٹ وئیرز، پرنٹرزاور ملٹی میڈیا سے آراستہ �آئی ٹی لیب اس سلسلے میں مدگار ثابت ہو گی۔ انھوں نے فیکلٹی کو تاکید کی کہ سٹوڈنٹس کو پابند کیا جائے کہ لیب میں گزارے وقت کا بہترین استعمال کیا جائے۔ اور کمپیوٹر ایکسپرٹ کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ طلبا و طالبات جدید رحجانات سیکھ سکیں۔اس موقع پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد تنویر اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیئرز سید تنویر عباس تابش بھی موجود تھے۔

مزید : کامرس


loading...