لیسکو نے 220دیہاتوں کو بجلی فراہم کردی

لیسکو نے 220دیہاتوں کو بجلی فراہم کردی

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے کنسٹرکشن آپریشن کی ٹیموں نے چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی کی سربراہی میں وزیراعظم کے ایس ڈی جی(Sustainable devlopment goal)پروگرام کے تحت ابتک ڈسٹرکٹ ننکانہ ، ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ، ڈسٹرکٹ قصور اور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے بجلی سے محروم220 دیہاتوں تک ایک مظبوط ترسیلی نظام کے ذریعے بجلی کی سہولت فراہم کر دی ہے ۔لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ڈسٹرکٹ قصور، شیخوپورہ،ننکانہ اور اوکاڑہ کے 105دیہاتوں تک معیاری بجلی کی ترسیل کو ممکن بنایا گیا ہے۔لیسکو کی ٹیمیں سسٹم کی بہتری اور صارفین کی پاور ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لیئے تمام ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہیں تاکہ لیسکو کے سسٹم کو درپیش رکاوٹوں کو ختم کر کے ایک مستحکم نظام کے تحت بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی کی خصوصی ہدایات پر اس پروگرام کی کامیابی سے تکمیل کے لیئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ ایسے تمام دیہات جنہیں اب تک بجلی کی سہولت میسر نہیں آسکی ان تک جلد ازجلد یہ سہولت بہم پہنچائی جاسکے اس ضمن میں خصوصی لیبر ٹیمیں بھی تمام دیہاتوں کو بجلی کی جلد ازجلد فراہمی کے لیئے دن رات کوشاں ہیں ۔لیسکو کے اوکاڑہ، قصور ، ننکانہ ، اور شیخوپورہ ڈسٹرکٹ کے صارفین کی جانب سے دیہاتوں کو روشن کرنے اور بجلی کی بہتر سہولیات پہنچانے پر لیسکو کے اقدامات کا خیر مقدم کیاگیا ہے۔

مزید : کامرس