پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی نقصان ہوگا:عرفان یوسف

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی نقصان ہوگا:عرفان یوسف

لاہور(کا مرس رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر و ریجنل چےئرمین چوہدری عرفان یوسف نے حکومت کی طرف سے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11فیصد تک اضافہ کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے کاروباری و معاشی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گا لہذا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ معیشت اور عوام کو مزید مشکلات سے بچانے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو پہلے ہی متعدد چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ موجودہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملک کے تجارتی خسارے پچھلے سال اس عرصے کے مقابلے میں 28فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارے میں اضافے کی اہم وجہ یہ ہے کہ ہماری درآمدات تقریبا دگنا بڑھ گئی ہیں۔

جن میں موجودہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پچھلے سال اس عرصے کے مقابلے میں 21فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں پیٹرولیم مصنوعات میں پانچ سے گیارہ فیصد اضافہ کاروبار کی لاگت کو مزید بڑھائے گا جس سے ہماری برآمدات مزید متاثر ہوں گی اور تجارتی خسارہ بھی اوپر جائے گا۔ عرفان نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 60ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے

تاہم یہ اضافہ فوری طور پر عوام کومنتقل کرنے کی بجائے حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری ٹیکسوں و ڈیوٹیوں میں خاطر خواہ کٹوتی کرتی تا کہ صنعت و تجارت اور عوام کو مزید مسائل سے بچایا جا سکتا۔ انہوں مزید کہاکہ نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا سب سے زیادہ اثر صنعتی شعبے پر پڑے گا کیونکہ کہ مصنوعات کئی صنعتوں کیلئے ایک اہم خام مال کی حیثیت رکھتی ہیں لہذا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صنعت و تجارت کومزید نقصان سے بچانے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قیمتوں میں موجودہ اضافہ واپس نہ لیا گیا تو اس سے ہماری مجموعی معیشت متاثر ہو گی کیونکہ کاروبار کی قیمت میں اضافہ ہونے سے پیداواری سرگرمیاں متاثر ہو گی، ٹرانسپورٹ کی قیمت مزید بڑھے گی، عالمی مارکیٹ میں ہماری برآمدات کیلئے مزید مشکلات پیدا ہوں گی اور عوام کیلئے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔ لہذا ان تمام مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے مناسب یہی ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور موجودہ حالات میں ایسے فیصلے کرنے سے گریز کرے۔

مزید : کامرس


loading...