بھارت میں جوڑے کو ہراساں کرنے پر شہری نے پولیس کی کلاس لگا ڈالی

بھارت میں جوڑے کو ہراساں کرنے پر شہری نے پولیس کی کلاس لگا ڈالی
بھارت میں جوڑے کو ہراساں کرنے پر شہری نے پولیس کی کلاس لگا ڈالی

  


چندھی گڑھ(آئی این پی) بھارت میں جوڑے کو ہراساں کرنے پر شہری نے پولیس کی کلاس لگا ڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ میں جب ایک جوڑے نے کچھ وقت ساتھ میں گزارنے کیلئے پارک کا رخ کیا تو پولیس والوں نے دھاوا بول دیا اور دونوں کو ہراساں کرنے لگے، پولیس اہلکاروں نے دونوں کا موبائل نمبر نوٹ کیا اور انہیں اپنے گھر والوں کو بلانے کا کہا، جس پر قریب کھڑے شخص ایڈووکیٹ پراوین ملک نے مداخلت کر کے جوڑے کی جان چھڑائی۔ ایڈووکیٹ پراوین ملک نے پولیس سے طویل بحث کی ، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی قانون کے تحت پولیس کو ان دونوں کو تنگ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...