’’رو برو تھا عشق ‘‘ کی ریکارڈنگ ان دنوں تیزی سے جاری

’’رو برو تھا عشق ‘‘ کی ریکارڈنگ ان دنوں تیزی سے جاری

لاہور(فلم رپورٹر) ڈرامہ سیریل ’’رو برو تھا عشق ‘‘ کی ریکارڈنگ ان دنوں تیزی سے جاری ہے ،جلد نجی ٹی و ی سے نشر کی جائے گی ڈرامہ سیریل کے نمایاں فنکاروں میں اداکار دانش تیمور، جاوید شیخ، اشنا شاہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں جبکہ اداکار دانش تیمور اس ڈرامہ سیریل وجہ سے بہت جلد منی سکرین پر واپس لوٹ رہے ہیں دانش تیمور ماضی میں بہت سے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں تاہم فلموں کے باعث انہوں نے عارضی طور پر ڈراموں سے کنارہ کشی کرلی تھی لیکن اب کافی عرصے بعد ناظرین انہیں ٹی وی سکرین پر دیکھ سکیں گے.دانش تیمور ان دنوں جس پراجیکٹ میں کام کررہے ہیں اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں.اس سیریل کی ریکارڈنگ تسلسل سے جاری ہے جس کے ڈائریکٹر فرقان خان ہیں۔

مزید : کلچر