فنکاروں کی ’’ سپر ایٹ کر کٹ لیگ‘‘ آج ہوگی
لاہور(فلم رپورٹر) فنکاروںں کی’’ سپر ایٹ کر کٹ لیگ‘‘ آج ہوگی۔ نسیم وکی اور قصیر پیا سمیت دیگر شوبز سٹار ز میچ کھلیں گے ۔ لاہور میں ہونے والی ایک روز کر کٹ لیگ میں 5ٹیمیں 8/8اورز پر مشتمل میچ کھلیں گی۔اس موقع پر کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑ ھانے کیلئے فلم سٹار مہک نور ، نشاء بھٹی ،ندا چوہدری ،غزل راجہ سمیت دیگر بھی گراؤنڈ میں موجود ہوں گی اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر شوبز فنکاروں کی جانب سے پر فارم بھی کیا جائے گا ۔