’’چھپن چھپائی‘‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

’’چھپن چھپائی‘‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے
’’چھپن چھپائی‘‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

  

لاہور(شوبز ڈیسک) احسن خان اور نیلم منیر کی گزشتہ جمعتہ المبارک کو ریلیز ہونے والی فلم ’’چھپن چھپائی‘‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے 7 دنوں میں فلم نے تقریباً 5کروڑ کا بزنس کر لیا یاد رہے یہ فلم شان کی میگا پروجیکٹ ارتھ ٹو اور سنگریزے کے ساتھ ساتھ ریلیز ہوئی تھی لیکن فلم کی اچھی کہانی ، گانے ، لوکیشن اور احسن خان اور نیلم و دیگر کی اچھی اداکاری کی وجہ سے فلم مین بڑے شوق سے فلم کو پسند کر رہے ہیں۔روزنامہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ میں اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ لوگوں نے ہماری فلم کو پسند کیا اور وہ باکس آفس پر کامیابی سے نمائش جاری ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک لائٹ سے سبجکٹ پر بنائی گئی فلم ہے جس کے گانے بہت خوبصورت اور پاکستان کی خوبصورت ترین لوکیشن پر شوٹ ہوئے اس کے علاوہ فلم میں مزاح پن کی وجہ سے لوگ اسے بہت پسند کر رہے ہیں میں تہہ دل سے اپنی قوم کا شکر گزار ہوں اور بہت جلد لاہور بھی آ رہا ہوں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ فلم کو دیکھوں گا مزید بتاتے ہوئے کہا کہ میری فلم 5جنوری کو لندن میں ریلیز ہو رہی ہے۔ اس کے بعد امریکہ کینیڈا اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ریلیز ہوگی۔

مزید : کلچر